۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بورڈ

حوزہ/ولادت با سعادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ اور شیعہ تقدس عزا کمیٹی حیدرآباد نے سہراہ مبارک کے اسٹیج کا احتمام کیا جسمیں شیعہ علماء کے ساتھ علماء اھلسنت بھی شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ اور شیعہ تقدس عزا کمیٹی حیدرآباد نے سہراہ مبارک کے اسٹیج کا احتمام کیا جسمیں شیعہ علماء کے ساتھ علماء اھلسنت بھی شریک ہوئے، تمام مقررین نے فضائل مولود کعبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم و کتاب ایک ہے تو آج ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد کیون نہیں ہیں۔ یاد رکھیں اتحاد ہی ہم مسلمانوں کی اصل طاقت اور حفاظت کا راستہ ہے۔  

اطلاعات کے مطابق اس اسٹیج سے  شہر کی ممتاز شخصیات نے سہراہ مبارک کا استقبال کیا جن میں قابل ذکر ۔
صدر کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ مولانا سید ظفریاب حیدر رضوی، مولانا سید رضوان حیدر رضوی، مولانا سید شان حیدر زیدی، مولانا مرزا عسکری علی خان، صدر تقدس عزا کمیٹی، جناب میر عابد علی رضوی، جناب ریاض الحسن (گولڈی) ایم ایل سی (mim)، جناب سہیل قادری صاحب (کارپوریٹر)، جناب میر باسط علی )کارپوریٹر، جناب ضامن علی سعودی عربیہ، جناب ڈاکٹر یوسف حسین، جناب نواب میر اشفاق علی خاں، جناب میر علی موسوی، جناب میر مہدی علی، جناب نواب افضل علی خاں، جناب میر مرتضی علی، جناب نواب شہریار حسین، میر رضا علی سہیل، الطاف حسین (MLC)۔
اور علماء اھلسنت سے مولانا عبد الرحیم چشتی، مولانا حافظ رحمن، حافظ عرفان القادری، دیگر شخصیاتبھی  موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .